سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کی تعمیر

سعودی عرب کے وزیر دفاع نے آج کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھا جس سے ایئرپورٹ کی استعداد ایک کروڑ ستر لاکھ عازمین حج سے بڑھ کر تین کروڑتک پہنچا جائے گی ۔نیا ایئرپورٹ کئی سہولتوں سے لیس ہو گا اور اسے خادمین حرمین شریفین کی جانب سے عازمین حج کے لئے تحفہ قرار دیا گیا ہے۔ نئے ٹرمینل میں 46ڈیپارچر گیٹس، پانچ پسنجر لاﺅنجز، 96ایئروے اور 56روم ہوٹلز تعمیر کئے جائیں گے جو ٹرانزٹ مسافروں کے لئے ہوںگے ۔ یہ سارا کام 36مہینوں میں مکمل ہو گا ۔ اندازہ ہے نئے ایئرپورٹ کے پراجیکٹ پر 27بلین سعودی ریال صرف ہوں گے۔

شائع کردہ از creative | تبصرہ کریں

بیہودہ اور فحش ویب سائٹ بلاک کرنے کا طریقہ

آپ کا وقت انتہائی قیمتی ہے۔ اسے فضول کاموں اور فضول ویب سائٹ دیکھنے میں مت برباد کریں۔ صرف اچھی اور معیاری ویب سائٹ دیکھیں

فحش اور غیر ضروری ویب سائٹس بلاک کرنے کا طریقہ دیکھنے کے لئے اس وڈیو پر کلک کریں

شائع کردہ از creative | 1 تبصرہ

اینگرو ایکسیلنس ایوارڈ ملنے پر مشتاق احمد یوسفی، عطاء الرحمن اور عبدالستار ایدھی کو مبارک ہو.

کراچی میں اینگرو شاندار ایوارڈ کمیٹی نے ان کے متعلقہ شعبوں میں ان کی شاندار خدمات کے لئے یہ ایوارڈ عبدالستار ایدھی، ڈاکٹر عطاء الرحمن اور مشتاق احمد ےوسفی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے

چیئرمین اینگرو شاندار ایوارڈ کمیٹی، ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ  سماجی بہبود کے میدان میں ان کی بیمسال کی خدمات کے لئے عبدالستار ایدھی کو پانچ ملین کا انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے، سائنس اور تعلیم کے میدان میں ڈاکٹر عطاء الرحمن اور، مشتاق احمد یوسفی کو اردو ادب کے فروغ میں روشن کردار کے لئے.

شائع کردہ از creative | تبصرہ کریں

فیس بک 15th مارچ کو ختم ہو جائے گی!


مارک زوکربرگ-فیس بک کے موجد نے اعلان کیا ہے کہ فیس بک مارچ میں بند ہو جائے گی.۔۔ھمیشہ ھمیشہ کے لئے-
زوکربرگ کا کہنا ھے کہ اس ویب سائٹ کا انتظام چلانے سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا ہے.

"فیس بک اسکے کے کنٹرول سے باہر ہو گئ ہے،” اس پالو آلٹو کے دفتر کے باہر ایک پریس کانفرنس میں مارک زوکربرگ نے کہا کہ، ” اس کمپنی کے انتظام کی کشیدگی اور مہنت نے میری پرسنل زندگی برباد کر دی ہے. میں نے یس تمام جنون کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ھے۔۔۔. ”
سب ہی بے تہاشا پیسہ کمانے کے بعد یہی کہتے ہیں۔۔
مارچ 15th کے بعد، صارفین کو اپنے فیس بک کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل نہیں ہو گی۔
اچھا ہوا کہ اس یہودی کی سائٹ بند ھو رہی ھے۔اب مسلمانوں کو چاھئے کہ وہ کوئی ایسی سائٹ بنا کر پیسہ کمائیں.

شائع کردہ از creative | تبصرہ کریں

پی – آئی- اے—- کارنامہ

ی – آئی- اے کی پرواز 0389 -PK جس نے صبح 30 :8 پر لاہور سے ملتان کے لیے اڑان بھرنی تھی نہ معلوم وجوہات کی بنا پر لیٹ ہو گئی اور مسافروں کو پانچ بار نئی ٹائمنگ بتائی گئی اور مسافر یتیموں کی طرح ائیرپورٹ پر رلتے رہے.اور پھر 3:30 پر ایک پرائیویٹ بس منگوائی گئی جس میں سب مسافروں کو بیٹھا کر بتایا گیا کے موسم کی خرابی اور کچھ دوسری وجوہات کی وجہ سے آج فلیٹ نہیں جا رہی اس لیے متبادل میں مسافروں کو بس سے ملتان لے جایا جائے گا .مسافروں کے شور مچانے پر کوئی بھی انتظامیاں کا بندہ سامنے نہیں آیا نہ ہی مسافروں کے پیسے واپس کیے گے .الٹا بدمعاشی کرتے ہوۓ ہوائی ٹکٹ کے پیسے لے کر بس میں بٹھایا گیا جو آج تک دنیا میں کہیں نہیں ہوا
ہے نہ لاجواب سروس .باکمال لوگ

شائع کردہ از creative | تبصرہ کریں

اردو کے مشہور برطانوی ماہر رالف رسل-

بہت سے پوچھیں گے کہ یہ کون صاحب تھے اور مر گئے تو کیا قیامت آ گئی، روز اتنے لوگ مر رہے ہیں ایک رالف صاحب بھی سہی؟

قصور رالف صاحب کا نہیں قصور ہماری زبان اردو کا ہے جس کو رالف صاحب نے اپنی پہلی چاہت بنایا اور مرتے دم تک اس چاہ کا رشتہ نبھاتے رہے۔رالف رسل برطانوی تھے اصلی تے وڈے گورے، وہ 1918ء میں یارک شائر کے ایک گاوں میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم کے ساتھ ہی ان میں اپنے ،لوگوں کے اور دنیا کےبارے میں جاننے کا شعور بیدار ہو گیا اور اسی لڑکپن کے زمانے میں انہوں نے کمیونسٹ نظریات اپنا لیے،کیمبرج میں تعلیم حاصل کی اور 1941ء میں فوج میں بھرتی ہو گئے،1942ء میں رالف فوجی افسر کے طور پر خدمات انجان دینے کےلیے انڈیا بھییج دیے گئے۔

یہاں سے رالف کی زندگی کا نیا باب شروع ہوتا ہے جس میں انہیں پہلی بار اردو کا چسکا لگا جو مرتے دم تک کے لیے ان کا تعارف بن گیا۔رالف رسل اپنی سونح عمری میں لکھتے ہیں:
پڑھنا جاری رکھیں

شائع کردہ از creative | تبصرہ کریں

انگریزی زبان کے استعمال پر پابندی-چین

چین نے ملکی ذرائع ابلاغ میں غیر ملکی زبان خصوصاً انگریزی زبان کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ اس پابندی میں اخبارات، ویب سائٹ، اور اشاعت کے دوسرے ادارے شامل ہیں۔

شائع کردہ از creative | تبصرہ کریں

چین-والدین سے عدم توجہی پر قانون

چین: والدین سے عدم توجہی جرم ہو گا-چین میں حکومت ایسا قانون بنانے پر غور رہی ہے جس کہ تحت ہر شخص پر لازم ہو گا کہ وہ اپنے بوڑھے والدین کا خیال رکھیں۔

شائع کردہ از creative | تبصرہ کریں

بھارت-جوہری پلانٹ قوم کے نام منسوب

بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ نے جمعہ کی صبح مہاراشٹر کے تاراپور میں واقع بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر میں ایک جوہری پلانٹ کا افتتاح کیا ہے۔مذکورہ پلانٹ کے ذریعہ استعمال شدہ جوہری ایندھن کو قابل استعمال بنایا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم سنگھ نے کہا کہ یہ پلانٹ سال میں سو ٹن ایندھن کو قابل استعمال بنانے کی قوت رکھتا ہے۔

شائع کردہ از creative | تبصرہ کریں